اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدموں کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم، فرخ حبیب، حسان خان نیازی اور شبلی فراز کی عبوری ضمانتیں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض تین اپریل تک منظور کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب
جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنے ملزمان ہوگئے ہیں کہ تاریخ میں آگے پیچھے کچھ دیکھنا پڑے گا۔ جج نے حسان نیازی سے مکالمے میں کہا کہ آئندہ گیٹ پر چلنے کی پریکٹس بہتر کریں۔