جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن جہاں وہ بیٹھ جاتے ہیں وہاں کا اثر آجاتا ہے: ناصر شاہ

ناصر

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر شوق سے نہیں بنے بڑی ذمے داری ہے، اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن جہاں وہ بیٹھ جاتے ہیں وہاں کا اثر آجاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آر او اور فلٹریشن پلانٹس کا پروگرام شروع کررکھا ہے، عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، پانی کے حوالے سے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے، پی ٹی آئی صرف بے روزگاری اور مہنگائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ اذیت میں ہیں، آٹا، چینی سمیت ہر چیز کی قیمت آسمان پر ہے، مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہیں یہ حکومت کی کارکردگی ہے، آج عام آدمی حکومتی کارکردگی کی وجہ سے پریشان ہے، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا بیڑ ہ غرق کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرتضیٰ وہاب سابق ناظمین اور میئر سے اچھی کارکردگی دکھائیں گے : ناصر شاہ

ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا وصولی کیلئے نظام لارہے ہیں، بارشوں کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی 24 گھنٹے سڑکوں پر تھے، مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر شوق سے نہیں بنے بڑی ذمے داری ہے، کراچی کا بیٹا ایڈمنسٹر یٹر ہے اس کا قصور بس یہ ہے کہ وہ جیالا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لائنوں میں گندا پانی آنے کا معاملہ بھی وفاق پر ڈال دیا گیا، اسد عمر معقول آدمی ہیں لیکن جہاں وہ بیٹھ جاتے ہیں وہاں کا اثر آجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں