جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاق کوئی جزیرہ جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گا، ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ روزگار پیدا ہوگا، اسد عمر / گورنر سندھ

جزیرہ جیب میں

کراچی : اسد عمر کا کہنا ہے کہ جزیرے سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ روزگار پیدا ہوگا، وفاق جزیرہ جیب میں ڈال کر بھاگ نہیں جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے 5 منصوبے وفاق کی ذمہ داری ہے۔ گرین لائن منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ چاہتے ہیں کہ کراچی میں نالوں کا مستقل حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محمودآباد میں تجاوزات ہٹانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ تجاوزات ہٹانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جلد کراچی کے عوام کو پانچوں منصوبوں سے متعلق پیشرفت بتائیں گے۔ کراچی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن پشاور میں جلسہ کر کے عوام کی صحت اور روزگار خطرے میں ڈال رہی ہے : اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 700 ارب کا دعویٰ کرتی ہے، تو وہ یہ پیسے خرچ کیوں نہیں کرتے؟ وفاق کوئی جزیرہ جیب میں ڈال کر بھاگ نہیں جائے گا۔ جزیرے سے جو ترقی ہوگی اس سے فائدہ سندھ کے عوام کا ہی ہوگا۔ جزائر پر 14 بلین ڈالر کی انویسمنٹ آئی ہے۔ ماہی گیروں کی سستی مچھلیاں مہنگے داموں میں جائیں گی۔ جزیرے سے حاصل تمام آمدنی سندھ حکومت کو دی جائے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جزیرے سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ روزگار پیدا ہوگا۔ جزیرہ سندھ کے عوام کے لیے خوشحالی کا باعث ہوگا۔

متعلقہ خبریں