میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک تیار، آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا: اسد عمر

اسلام آباد: میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک تیار، آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا، اپریل میں مالیاتی قرض کا معاہدہ فائنل ہو جائے گا، وزیر خزانہ اسد عمر

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک تیار کیا ہے جس کو وزیر اعظم اور اکنامک ایڈوائزری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف، ورلڈ بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے، آئی ایم ایف مشن اپریل کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچے گا، مشن کے پہنچنے پر مالیاتی قرض کا معاہدہ فائنل ہو جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کمیٹی اجلاس میں بھی شئیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کو سراہا ہے، آئندہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی پاکستان کی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر جو تیزی سے گر رہے وہ بھی مستحکم ہو جائیں گے۔