آصفہ بھٹو نے سابق صدر کو ضمانت کے لیےمنا لیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے آصفہ بھٹو نے سابق صدر کو ضمانت کے لیےمنا لیا ہے اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ کل طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیےدرخواست دائر کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بدستورناساز ہے،

آصفہ بھٹو نے سابق صدر کو ضمانت کے لیےمنا لیا ہے اور اب فیصلہ ہوا ہے کہ کل طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت کے لیےدرخواست دائر کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلےکے منتظر ہیں، امید ہےعدالتی فیصلے سے ہمیں رہنمائی ملےگی۔

موجودہ صورتحال میں آئینی ترمیم سے پہلے نیا وزیراعظم ہوگا، بلاول بھٹو

وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ قانون سازی کے لیےاتفاق رائے نہیں چاہتے جب کہ پہلے ہمارا وزیراعظم نیا ہوگا، پھر ترمیم ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن رہنماوَں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، انہوں نے پہلے بھی دوسرے معاملات میں اتفاق رائے پیدا نہیں کیا اور ہر معاملےمیں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔