جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

‏اثاثوں کے ذرائع بتادیے جائیں تو کیس ختم ہوجاتا ہے: شبلی فراز

شبلی

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے ‏ایک سوال کا جواب نہیں دیا، ‏اثاثوں کے ذرائع بتادیے جائیں تو کیس ختم ہوجاتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے ‏ایک سوال کا جواب نہیں دیا اور سیاسی انتقام کے پیچھے خود کو مظلوم بنایا، ‏ادارے آپ کی منشا سے کام کریں تو ٹھیک، قانون کے تحت چلیں تو غلط۔

‏شبلی فراز کا کہنا تھا کہ دعویٰ ہے جمہوری پارٹی کا یہ رویہ بادشاہوں سے زیادہ تکبر کا ہے، ‏اثاثوں کے ذرائع بتادیے جائیں تو کیس ختم ہوجاتا ہے، کسی ادارے کے سامنے پیش ہونا اپنی ہتک سمجھتے ہیں، یہ ہونہیں سکتا۔

‏ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 300 کنال کے گھر کا ذکر ہوا، ان کا کوئی عوامی عہد نہیں تھا، ‏انکا خیال تھا سارے انہیں کی طرح ہیں، عمران خان نے 40سال کی منی ٹریل دی

یہ بھی پڑھیں: اے پی سی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے: شبلی فراز

.انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کی وجہ ہے وہ عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، مریم نواز آج دعویٰ کررہی تھیں کہ ہم تو خاندانی رئیس ہیں۔ ‏پیسا صحیح طریقے سے کمانا منع نہیں ہے، اس پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ سمجھتے ہیں ان سے سوال پوچھنا شان میں گستاخی ہے تو یہ نہیں ہوگا، ایک طالب علم پرچے میں سوالات کےجوابات نہ دے تو وہ فیل ہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں