جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اشیش نہرا نے دھونی کو گالیاں دینے کے 15 سال بعد معافی مانگ لی

نہرا

لاہور: مہندرا سنگھ دھونی کو گالیاں دینے کے 15 سال بعد اشیش نہرا نے معافی مانگ لی۔

اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پیسر نے کہا کہ اپریل 2005 میں احمد آباد میں پاکستان کے خلاف دباؤ سے بھرپور میچ تھا۔

نہرا کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے مجھے چھکا لگایا، اگلی گیند ان کے بیٹ سے ٹکرا کر وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی اور راہول ڈریوڈ کے درمیان سے گزر گئی۔

اشیش نہرا نے کہا کہ میں نے کیچ ڈراپ ہونے پر مایوسی میں گالیاں دیدیں، میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا لیکن اس میں کوئی قابل فخر بات نہیں،میں اب اپنے رویے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے 316 رنز کا ہدف حاصل کر کے فتح اپنے نام کی تھی۔

متعلقہ خبریں