جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کردی

بھارت

ایشیا کپ 2023 میں بھارت نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا جس میں بھارت نے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان کی دبئی میں میچز کرانے کی تجویز کی بنگلادیش نے مخالفت کردی

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا اور نیوٹرل وینیو یو اے ای یا سری لنکا ہو سکتا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔

متعلقہ خبریں