جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ایشین بیچ گیمز 2020 کا شیڈول برقرار، پاکستانی دستہ بھی شامل

بیچ

سنیا: کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ایشین بیچ گیمز 2020 شیڈول کے مطابق ہوں گے، پاکستان کا دستہ بھی ان گیمز کا حصہ ہوگا۔

اولمپک کونسل آف ایشیا نے کورونا کی وباء کے باوجود چین کے شہر سنیا میں منعقدہ چھٹے ایشین بیچ گیمز کے شیڈول کو برقرا رکھا ہے، پاکستان نے بھی ان گیمز میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان سات ڈسپیلن میں حصہ لے گا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے بتایا پاکستانی دستہ ایتھلیٹکس، ہینڈ بال، جوجسٹو، کبڈی، سیلنگ، والی بال اور ریسلنگ میں شرکت کرے گا، گیمز 28 نومبر سے چھ دسمبرتک ہوں گے۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق میزبان شہر میں دو ماہ سے کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب آرگنائزنگ کمیٹی، چین اولمپک کمیٹی اور ایشیا کے پانچوں زونز صورتحال کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں