جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشین انفرا اسٹرکچر

اسلام آباد : ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرکی گئی ہے۔

ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے مطابق پاکستان کیلئے دی گئی 25 کروڑ ڈالر قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرکی گئی ہے، رقم سے صحت عامہ کی ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ وباء کے پھیلاؤ سے غربت کے خاتمے کی 2 دہائیوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ

اے آئی آئی بی کے مطابق قرض سے کورونا کے سماج اور معیشت پر منفی اثرات کو بہتر بنایا جاسکے گا، قرض کے ساتھ پاکستان کو وباء کی مد میں 75 کروڑ ڈالر سپورٹ فراہم کی گئی ہے، قرض کا استعمال افرادی قوت کی تربیت پر بھی ہوگا۔

متعلقہ خبریں