جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی

سابق صدر

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے، ضیا الدین اسپتال کے ڈاکٹرز کے پینل نے معائنہ مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضیا الدین اسپتال میں ڈاکٹرز کے پینل کو آصف زرداری کے طبی معاینے کے دوران پتہ چلا کہ آصف زرداری کا شگر لیول انتہائی کم اورحرکت قلب معمول کے مطابق نہیں تھی۔

سابق صدر آصف زرداری کے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے کے لئے گئے۔ آصف زرداری کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں