جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف علی زرداری، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی بنانے کے لیے سرگرم

جیت یقینی بنانے

کراچی : آصف علی زرداری یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے، کئی پی ٹی آئی ارکان نے بھی حمایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت کے بعد سیاست کے جادوگر سابق صدر آصف علی زرداری سینٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی بنانے کے لیے مختلف پارٹیوں کے ارکان اسمبلی سے رابطے کیئے، جس میں حمایت مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد خاقان یا راجا پرویز اشرف نہ ہوتے تو میرے کاغذات مسترد ہوجاتے : یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کئی ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سابق صدر نے پی ٹی آئی ارکان کو مستقبل کی سیاست میں حصہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ان ہاؤس تبدیلی کا دارومدار بھی یوسف رضا گیلانی کی جیت پر منحصر ہے۔ جیت کی صورت میں پی ڈی ایم وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں