جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف علی زرداری 29 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے عدالت طلب

29 ستمبر

اسلام آباد : نیب نے آصف علی زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے سمن ارسال کردیا۔

آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلبی کا سمن ارسال کردیا گیا ہے۔

سمن کے مطابق 29 ستمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے احتساب عدالت نمبر تین پیش ہوں۔ فرد جرم کا کا جواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، یہاں شادیانے بج رہے ہیں : شیری رحمان

رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے جاری سمن نیب تفتیشی نے آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا۔

آصف زرداری پر آٹھ ارب سے زائد کی مبینہ مبنی لانڈرن کا الزام ہے۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں