آصف زرداری نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمد کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے، بلاول بھٹو انگاروں پر چل لے گا، بلاول بھٹو شہید بی بی کا بیٹا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کے نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے، ماضی کی اور موجودہ ایمنسٹی اسکیم میں کوئی فرق نہیں ہے، جس کے پاس تھوڑے بہت پیسے ہیں، وہ بلیک منی کو وائٹ کرلے گا۔

پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کی رہائی پر انہوں نے کہا کہ علیم خان کی ضمانت پر رہائی خوش آئندہ ہے، علیم خان کو ضمانت پر رہائی پر مبارک باد دیتا ہوں، سیاست میں مقابلہ سیاسی میدان میں ہوتا ہے۔