جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

آصف زرداری کی نیب راولپنڈی میں پیشی سے معذرت

اسلام آباد: آصف زرداری نے نیب راولپنڈی سے پیش ہونے پر معذرت کرلی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے نیب راولپنڈی سے رابطہ کر کے آج پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے، سابق صدر نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست نیب تک پہنچائی۔

درخواست میں آصف زرداری مؤقف اپنایا کہ آج پیش نہیں ہو سکتا، ہائی کورٹ میں کیس ہے، عید کے بعد کوئی بھی تاریخ دے دیں پیش ہو جاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق نیب آصف زرداری کی درخواست پر آج فیصلہ کرے گا، نیب نے آصف زرداری کو سولر پراجیکٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں