جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آصف زرداری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد : آصف زرداری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اس پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔

پیپلز پارٹی پالیمنٹرین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ اور ساتھ ہے۔ اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کے ساتھ ہوں، فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی : مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کے ساتھ ہیں، جلد ان سے ملاقات کروں گا۔ معاشی ٹیم سے متعلق بھی بات ہوگی۔

متعلقہ خبریں