کراچی: آصف علی زرداری کی طبیعت ناسازی کے باعث پی پی رہنما فریال تالپور رات کو اچانک دبئی روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی فریال تالپور کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔
شرجیل انعام میمن بھی گزشتہ روز دبئی روانہ ہو گئے تھے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی میں ہی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہمیں ایسے دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے: آصف زرداری
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری طبعیت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔