جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف زرداری کی صحت بگڑتی جا رہی ہے، حکومت ہوش سے کام لے : شیری رحمان

شیری رحمان آصف زرداری کی صحت

اسلام آباد : شیری رحمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، حکومت ہوش سے کام لے۔ ایسا نہ ہو حکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت سابق صدر آصف زرداری کو طبی ماہرین اور ذاتی معالج تک رسائی نہیں دے رہی ہے، ان کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے علاج کے لئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بٹھایا جا رہا اور میڈیکل رپورٹز تک نہیں دی جا رہی ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ہدایات کے باوجود آصف علی زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ حکومت ہوش سے کام لے۔ ایسا نہ ہو حکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری بیمار ہیں تو وہ طریقہ کار کے تحت درخواست حکومت کو پیش کریں۔ آصف زرداری کے رشتہ دار میڈیا پر بیانات کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں