جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف علی زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سہولت نہیں دی جا رہی : راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف آصف زرداری کو میڈیکل

اسلام آباد : راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو بھی متعدد بیماریاں لاحق ہے۔ ایک بیمار شخص جو چل پھر بھی نہ سکتا، اسے میڈیکل بورڈ کی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان کو جوعزت ملنی چاہئے تھی نہیں ملی۔ عزت نہ ملنے کے ذمہ دار بھی ہم ہی ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے چہروں پر خراشیں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص تین مرتبہ وزیر اعظم رہا اس کی زندگی کا معاملہ آیا تو فائلوں میں لگ گئے۔ جنیوا کنونشن کے تحت جنگی قیدیوں کا بھی علاج حق ہے۔ نوازشریف تو کوئی جنگی قیدی بھی نہیں۔ نواز شریف کو جہاں چاہیں، علاج کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ : پارٹی رہنماؤں کو سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت

پی پی رہنماء نے کہا کہ آصف علی زرداری کو بھی متعدد بیماریاں لاحق ہے۔ ایک بیمار شخص جو چل پھر بھی نہ سکتا، اسے میڈیکل بورڈ کی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔ آصف علی زرداری باہر بھی نہیں جانا چاہتے۔ آصف علی زرداری تو ضمانت بھی نہیں کرانا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے اہل خانہ کو کیوں نہیں دی جارہی۔ بلاول بھٹو زرداری کو بھی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں