جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آصف زرداری کا نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ

آصف زرداری

کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر سیاسی پارہ گرم کرنے کی تیاری کرلی۔

آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو فون کیا، جس کے دوران موجود سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آصف علی زرداری، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت یقینی بنانے کے لیے سرگرم

رہنماؤں کی بات چیت میں سینیٹ انتخابات کے بعد تبدیلی سرکار کے خلاف محاذ پر بھی گفتگو کی گئی اور سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر اکتفا کیا۔ آصف زرداری اختر مینگل سے بھی رابطہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں