جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف زرداری کا سینیٹ کے معاملے پر نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

سینیٹ کے معاملے

اسلام آباد : آصف زرداری نے سینیٹ کے معاملے پر نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

سینیٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین انتخابات میں نتائج کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے بعد میاں نواز شریف سے بھی رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ صورتحال پر مفصل گفتگو کی گئی۔

آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے گیلانی کی جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ بعض چیزوں بارے میں نشاندہی کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب، سینیٹ میں شکست کے بعد کی حکمت عملی پر غور ہوگا

دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے اور تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

آصف زردای گزشتہ رات سے مولانا فضل الرحمان سمیت کئی دیگر رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کو ووٹ کم ملنے پر پی ڈی ایم سربراہ نے بھی بڑا سوال اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں