جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی طویل التوا کی درخواست مسترد

احتساب

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت نے نیب کے گواہ کلیم شہزاد، محمد خلیل اور محمد ناصر خان کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکوٹرز سردار مظفر عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس : احتساب عدالت کا نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ میری گزارش ہے 7 جنوری تک سماعت ملتوی کی جائے،7 اور 8 جنوری کو تینوں گواہوں پر جرح کرلیں گے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر یہ جرح نہیں کرتے تو ہم مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کروا لیتے ہیں۔

جج سید اصغر علی نے ریمارکس دئیے کہ 2 سے 3 گواہوں کو بلا لیں ان کے بیانات قلمبند کر لیںگے، نیب کے گواہ کلیم شہزاد، محمد خلیل اور محمد ناصر خان کو طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی جرح کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کر تے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں