جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مسلسل رابطے کے بعد وزیراعظم سے آصف زرداری کی ہفتے میں دوسری ملاقات

ملاقات

اسلام آباد: آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مسلسل رابطے کے بعد شہباز شریف سے آصف زرداری کی ہفتے میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ سے نکل چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال پر غلط معلومات پھیلا کر بے بنیاد ہیجانی کیفیت پیداکی جا رہی ہے، حکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں