جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آصف زرداری کا نواز شریف کی وطن واپسی کا بیان جمہوری ہے : رحمان ملک

بیان جمہوری ہے

اسلام آباد : رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس سے آصف زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہے۔

پیپلز پارٹی رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس سے آصف زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہے۔ جو فیصلہ سی اے سی کے اجلاس میں ہوا تھا، وہی پی ڈی ایم کے سامنے رکھا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی : شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہیں نہیں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گئی ہے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آئندہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے آنے کے حوالے سے زرداری کا بیان حقائق پر مبنی ہے۔ مولانا فضل رحمان نے بھی آج نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کا غصہ بجا تھا۔ مولانا صاحب کو پی ڈی ایم کے 7 ووٹ نہ ملنے پر ناراضگی کا حق بنتا ہے۔

متعلقہ خبریں