جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عاصم اظہر نے نئے گانے کا ٹریلر جاری کردیا، ٹک ٹاک اسٹار بھی شامل

عاصم

کراچی: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور اور نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ’تم تم‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عاصم اظہر نے تیس سیکنڈ کا ٹریلر شیئر کیا جس کے ابتدا میں کینیڈین فلاسفر میتھسونا ڈھلوایو کا ایک قول درج ہے۔

تم تم گانے کے ابتدا میں جو قول شامل کیا گیا وہ یہ ہے کہ ’ اگر تم محبت کے آگے پیسے کا انتخاب کرو تو ہمیشہ غریب ہی رہو گے‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے ویڈیو شیئر کی اور حیران کن طور پر ٹک ٹاک اسٹار اریکا کو بھی منیشن کیا۔ عاصم اظہر کا نیا گانا ’تم تم‘ دو جولائی 2020 کو ریلیز ہوگا۔ں

یاد رہے کہ عاصم اظہر اب تک 32 سے زائد گانے گا چکے ہیں، انہوں نے پاکستان سپرلیگ کے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کے لیے بھی پرجوش گانا گایا تھا، پی ایس ایل کے پانچویں آفیشل ترانے میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں