جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

جمال خاشقجی کا قتل : الہان عمر کا سعودی شہزادے کو سزا دینے کا مطالبہ

الہان عمر

واشنگٹن : الہان عمر نے مطالبہ کیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی شہزادہ بلا سزا نہیں رہنا چاہیے۔

امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ کی رکن الہان عمر اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکہ در حقیقت آزادی اظہار، ڈیموکریسی اور انسانی حقوق جیسی اقدار کی حمایت کرتا ہے تو جمال خاشقجی کے قتل کا راز آشکار ہونے کے بعد محمد بن سلمان پر پابندیاں عائد نہ کرنے کا اب کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں : جمال خاشقجی کو گرفتار یا قتل کرنے کا فرمان سعودی ولی عہد نے جاری کیا : امریکی رپورٹ

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بھی ایران اور روس کی طرح استحکام کو بگاڑنے والے یا پھر شدت آمیز کاروائیاں کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہزادے کے ساتھ مختلف برتاؤ نہیں کرنا چاہیے، کوئی بھی شخص قتل کا مرتکب ہونے کے بعد بلا سزا نہیں رہنا چاہیے، ہمیں ایک عالمی سپر پاور کی حیثیت سے اپنی اقدار کے مطابق حرکت کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں