جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : وزیر اعظم شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی مل گئی

مستقل حاضری معافی

لاہور : احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نمبر نو کے جج قمر الزماں نے کیس پر سماعت کی۔

شہباز شریف اور حمزہ آج احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، جبکہ حمزہ شہباز کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے۔

متعلقہ خبریں