جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسسٹنٹ پروفیسر شبنم گل ڈائریکٹر نیکٹا تعینات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن شبنم گل کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا اور زرتاج گل کو نیکٹنا کو لکھے گئے خط سے دست بردار ہونے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرکی ہمشیرہ ہیں ان کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا ہے۔ شبنم گل گریڈ18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور یونیورسٹی نے انہیں اعزازی گریڈ19دے رکھا ہے، تاہم انہیں ایک ہی لمحے اسسٹنٹ پروفسر سے انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے میں ڈائریکٹر تعینات کردیاگیا، ان کی تعیناتی 3سال کیلیے ہوگی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا سوشل میڈیا پر پیغام ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے زرتاج گل کو نیکٹنا کو لکھے گئے خط سے دست بردار ہونے کی ہدایت کی ہے، یہ عمل تحریک انصاف کے اقدار کے خلاف ہے۔

متعلقہ خبریں