جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

اپ ڈیٹ : خضدار میں بس گہری کھائی میں جا گری، 19 افراد جاں بحق، 50 زخمی

19 افراد جاں

کوئٹہ : خضدار میں زیارت پر جانے والے بس گہری کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کرخ بھلونک کے مقام پر سندھ کے علاقے دادو جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق، جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد میں اور بچے بھی شامل ہے۔ زخمیوں کے علاج کیلئے خضدار سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تمام افراد سندھ سے عرس میں شرکت کے لئے وڈھ کاکاہی ہیر جلسے آئے تھے۔ صبح چار بجے کے قریب حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی شاہراہوں پر حادثات میں کمی کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے : گورنر بلوچستان

زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث خضدار اسپتال میں جگہ کم پڑ گئی۔ بس حادثے میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ان کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

مسافر بس حادثہ لوگوں کی زیادہ تعداد ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ مسافر بس میں چھت پر بھی سوار تھے۔ زیادہ تر ہلاکتیں بس کی چھت پر سوار افراد کی ہوئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خضدار، اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلدار لیویز فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر حادثے کے شکار افراد کو ریسکیو کیا۔

متعلقہ خبریں