جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

جنگل میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ  بھڑک اٹھی جس نے آبادی کو  لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلومٹر تک پھیلنے سے اب تک 100 کے قریب گھر اور 200 سے زائد کاریں جل چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ نقصان رفینا شہر میں ہوا جہاں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

300فائر فائٹرز، 5 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

جبکہ یونانی فائربریگیڈ کی ترجمان کے مطابق آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہونے کے سبب یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

البتہ مقامی آبادی کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں