جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اتھیا شیٹھی کے عروسی لباس کی تیاری میں 10 ہزار گھنٹے لگے: بھارتی میڈیا

اتھیا شیٹی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کا عروسی لباس تیار کرنے میں کاریگروں کو 416 دن یعنی (10 ہزار گھنٹے ) لگ گئے۔

حال ہی میں اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، شادی کے روز اتھیا نے بھارتی ڈیزائنر انامیکا کھنا کا تیار کردہ پنک کلر کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: شلپا نے روہت شیٹی پر کانچ کی بوتل توڑ ڈالی، وجہ کیا بنی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا کا عروسی لباس مکمل طور پر ہاتھ کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، عروسی لباس سلک کے کپڑے پر زردوزی اور جالی کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کاریگروں نے اتھیا شیٹھی کے عروسی لباس کو 10 ہزار گھنٹے یعنی 416 دن میں تیار کیا۔

متعلقہ خبریں