جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ گائیں گے، پی سی بی

عاطف

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ پاکستان سپر لیگ 7 کا آفیشل ترانہ گائیں گے جبکہ موسیقار عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا اور ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔

نغمے کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا ترانہ تیار کرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب کی مانند ہوتا ہے، یہ اعزاز دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ، دونوں معروف گلوکار ہیں اور اس ترانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب سادگی سے ہوگی: پی سی بی

عبداللہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسا ترانہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو، یقین ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ بہت پسند آئے گا۔

متعلقہ خبریں