جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عتیق الرحمٰن میرا شوہر نہیں ہے: اداکارہ میرا

اداکارہ میرا

اداکارہ میرا نے عدالت میں بیان دیا کہ ‘پاکستان کی مشہور اداکارہ ہوں عتیق الرحمٰن جیسے لوگ میرے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں میرا نے عتیق الرحمٰن کے دعوے کے خلاف اپنے ثبوتوں سے متعلق یو ایس بی بھی عدالت میں پیش کی

میرا نے کہا کہ اس یو ایس بی میں 5 گھنٹے کی ریکارڈنگ ہے اگر آپ اسے دیکھیں گے تو آپکو کیس کلیئر ہوجائے گا۔
چین ،لاس اینجلس، ہانگ کونگ کی شوٹنگ کا سارا مواد اس میں موجود ہے۔

میرا نے عدالت میں انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامے پر میرا انگوٹھا نہیں ہے۔

سماعت کے دوران اداکارہ میرا کے وکیل نے کہا کہ جو شخص میرا کا شوہر ہونے کا دعوی کرتا ہے وہ ایک پروموٹر تھا ۔

یہ بھی پڑ ھیں:مجھ پر کچھ لوگ جادو کرارہے ہیں، اداکارہ میرا

انہوں نے کہا کہ عتیق نامی شخص نے میرا کی فلمیں ڈرامے استعمال کر جعلی نکاح نامہ بنوایا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

عتیق الرحمٰن نے کئی سال قبل میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس پر گزشتہ کئی سال سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے۔

اس ہی حوالے سے اداکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چلینج کیا تھا۔

تاہم فیملی کورٹ نے اس کیس کا فیصلہ 9 سال بعد سناتے ہوئے میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں