جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اٹلانٹا نے یوئیفا چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

کوارٹر فائنل

ہسپانویں کلب اٹلانٹا نے اپنے ہی ملک کی ٹیم ویلنسیا کو آؤٹ کلاس کر کے یوئیفا چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اٹلانٹا کے فارورڈ جوسپ ایلیچپ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو دلچسپ بنادیا، دوسرے میچ میں جرمن کلب آر بی لیپزگ نے انگلش کلب ٹائٹینم کو قابو کیا۔

اٹلانٹا اور ویلنسیا کے درمیان میچ کی خاص بات فاتح ٹیم اٹلانٹا کے جوسپ ایلیچپ کی شاندار ہیٹ ٹرک تھی، جوسپ ایلیچپ نے مجموعی طور پر چار گول اسکور کئے۔

ویلنسیا کی جانب سے کیمورو نے دو اور ٹورس نے ایک گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوئیفا چیمپئنز لیگ: لیورپول اور بارسلونا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

یہ چیمپینز لیگ کا پہلا میچ تھا جوکورونا کے خوف سے بند اسٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے سامنے کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے ہزاروں چاہنے والے اسٹیڈیم کے باہر اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود تھے۔

آر بی لیپزگ اور ٹائٹینم کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا، لیپزگ کی جانب سے سبیزر نے دو گول اور فورسبرگ نے ایک گول بنا کر اپنی ٹیم کو صفر تین گول سے فتح دلادی۔

متعلقہ خبریں