جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ پسپا، مقابلے میں 2 جوان شہید اور میجر زخمی

سیکیورٹی

ہرنائی: دہشتگردوں نے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے سے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ کامیابی سے پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد جوابی کارروائی کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے، بھاگنے والے دہشتگردوں کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم دہشتگردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے اور میجر عمر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع دیر میں دھماکا، 2 جوان شہید ہوگئے

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ خبریں