جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواب شاہ میں حلیم عادل شیخ کے قافلے پر حملہ

حملہ

نواب شاہ: زرداری چوک پر پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے قافلے پر حملہ ہوا۔

حلیم عادل شیخ پارٹی رہنما عنایت رند کی رہائش گاہ جا رہے تھے کہ مخالفین نے انڈے اور ٹماٹروں سے حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ میں لاک ڈاؤن سازش کے تحت لگایا گیا ہے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ بزدلانہ اقدام پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کیا ہے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی رہنما کے گھر جا رہا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے غنڈوں نے فائرنگ کی اور قافلے پر انڈے اور ٹماٹر برسائے۔

متعلقہ خبریں