جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ، 32 وکلاء کے توہین عدالت کیسز کی سماعت کیلئے بینچ کی تشکیل

32 وکلاء

اسلام آباد : ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے 32 وکلاء کے توہین عدالت کیسز کی سماعت پر بینچ تشکیل دے دیئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے 32 وکلاء کے کیسز پر بینچ تشکیل دے دیئے گئے۔ وکلاء کیخلاف توہین عدالت کیسز کی سماعت پانچ مختلف بینچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار چار وکلاء جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حوالے

جسٹس عامر فاروق، جسٹس فیاض جندران، جسٹس غلام اعظم قمبرانی، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں