جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن رہنماؤں پر حملہ : غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا : مریم نواز

غنڈہ گردی کا مقابلہ

اسلام آباد : مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب پر حملہ اور احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا، غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اس ملک میں واحد امید ہے : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ مریم اورنگزیب پر حملہ کیا گیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں۔ احسن اقبال پر جوتا پھینکا، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔ غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا، مسلم لیگ ن اس رویے کو نہیں بھولے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔ جب یہ پہلے پارلیمنٹ میں تھے یہی کرتے تھے۔ آج حکومت میں ہیں تو وہی کچھ کیا۔ تمہاری گردنوں کے اوپر سر بھی خالی ہیں۔ آپ سیکیورٹی حصار میں ہوتے ہیں یہ سیکیورٹی بھی جلد ختم ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں