جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شام میں فوجی اڈے پر حملہ، ایرانی ڈرون طیاروں نے کیا : امریکہ

ایرانی طیاروں

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ التنف کا حملہ ایرانی ڈرون طیاروں نے کیا، تاہم انہوں نے ایران سے اڑان نہیں بھری۔

پینٹاگان ذرائع نے کہا ہے کہ شام کے صوبے حمص میں عراقی اور اردنی سرحد پر واقع التنف کے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی اور اس کے لیے ساز و سامان کی فراہمی ایران نے کی۔ یہ حملہ ایرانی طیاروں نے کیا، تاہم وہ انہوں نے ایران سے اڑان نہیں بھری۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن کی عمران خان سے بات چیت کو یقینی بنایا جائے : امریکی سینیٹر

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں