جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام

بھارتی سب میرین

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے عزائم سمندر برد کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیؐ منانے کی اجازت بھی نہیں : مشعال ملک

بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کی۔ پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت نگرانی کی گئی ہے۔

مسلسل تیسری بار پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ذریعے بھارتی بحری آبدوز کوبروقت ٹارگٹ کرکے روکا گیا۔ پاک بحریہ موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر پوری طرح چوکس ہے۔

متعلقہ خبریں