جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں چار کروڑ سے زائد کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

چار کروڑ

کوئٹہ : کسٹمز حکام نے بلوچستان کے تین مختلف علاقوں سے چار کروڑ سے زائد کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام کردی ہے۔

کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا، کوئٹہ کراچی ہائی وے اور پنچگور میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کے غیر ملکی سامان کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ اور کراچی سے گرفتار 700 سے زائد افغان مہاجرین ڈی پورٹ

کوئٹہ کراچی روٹ پر واقع کسٹمز چیک پوسٹ کورکھیڑا کے مقام پر اندرون ملک جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں دو منی مزدا سے اسمگلنگ کا سامان برآمد کرلیا گیا۔ فروٹ اور پیاز کے پارسلز میں چھپائی گئی 4700 کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لیا۔

پنچگور کے مقام پر ایک ہینو ٹرک سے ساڑھے تین ہزار کلو گرام سریا برآمد کیا گیا، جو بجری کے اڑ میں چھپایا گیا تھا۔ مذکورہ سامان ایران بارڈر سے اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں