جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد : اے ایس ایف نے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اے ایس ایف نے سوات کے رہائشی بختی خان کے سامان سے 1800 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم پرواز ای وائے 234 سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا۔

ملزم نے منشیات سلور کے برتن کے نیچھے پیندے میں چھپا رکھی تھی، جسے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں