جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا : فواد چوہدری

اپوزیشن کو فائدہ نہیں

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا، اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔

وفاقی وزیر برائFے سائنس و ٹینکالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہ رہے ہیں کہ جلسہ میں پندرہ سے اٹھارہ ہزار لوگ تھے اور اپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن نے آدھا اسٹیڈیم چھوڑ کر اسٹیج لگایا، اتنی جماعتیں مل کر بھی خوف کا شکار ہیں : فواد چوہدری

سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال اور اداروں کیخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں