اسلام آباد: عورت مارچ کے دوران دو ریلیاں آپس میں گتھمگتھا ہو گئیں، دونوں ریلیوں کے شرکاء نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی عورت مارچ کے شرکاء پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد میں یوم خواتین پر 2 ریلیاں نکالی گئی جس میں ایک ریلی کے شرکاء نے عورت مارچ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ناکام بنایا اور پولیس نے دونوں ریلیوں کو الگ کرنے کیلئے بیچ میں قناطیں لگائی پھر بھی بعض افراد نے رکاوٹیں توڑ نے کی کوشش کی اور پتھروا کر دیا۔
دونوں ریلیوں کے شرکاء نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ بعض لوگوں کی جانب سے عورت مارچ کے شرکاء پر پتھراﺅ بھی کیا گیا، تاہم پولیس نے برقع پہنے ایک نوجوان کو گرفتار بھی کیا۔
عورت مارچ میں گرفتا کے جانے والے شخص کا نام عثمان ہے جس کہنا ہے کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آ سکتیں اس لئے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ پتھراﺅ کی وجہ سے عورت مارچ کے کئی شرکا زخمی ہوگئے، حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی مزید نفری کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔