جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر انگلش کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر

ڈیوڈ

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر خاندانی وجوہات اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے سبب انگلش کرکٹ ٹورنامنٹ ’’دی ہنڈریڈ‘‘ سے باہر ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی فیملی کو وقت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ’’سدرن بریو‘‘ کے ساتھ ’’دی ہنڈریڈ‘‘ کے افتتاحی سیزن میں حصہ لینے کےلیے پرجوش تھا۔

تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو سدرن بریو کےلیے ایک لاکھ 25 ہزار برطانوی پاؤنڈز میں خریدا گیا تھا۔

انکی جگہ ہم وطن مارکس اسٹوئنس ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

دی ہنڈریڈ جولائی 2020 میں شروع ہونا ہے البتہ کرونا وائرس کے باعث ایونٹ کے ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں