جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی کو جرم قرار دیدیا، سزائیں دینے کا اعلان

جرم شہریوں

آسٹریلیا نے بھارت سے اپنے شہریوں کی واپسی کو جرم قرار دے دیا، آسٹریلوی حکومت نے بھارت میں موجود شہریوں کو واپسی پر سزائیں دینے کا اعلان بھی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں موجود آسٹریلوی شہری اگر وطن واپس جائیں گے تو انہیں پانچ سال جیل اور چھیاسٹھ ہزار ڈالر کا جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بھارت میں تقریباً نو ہزار آسٹریلوی شہری موجود ہیں جن میں سے چھ سو سے زائد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں، فیصلے سے آئی پی ایل کھیلنے بھارت جانے والے کرکٹرز بھی مصیبت میں پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا کا عالمی ریکارڈ قائم، مزید 3 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز

آسٹریلوی وزیراعظم نے کرکٹرز کی واپسی کے لئے خصوصی پروازیں چلانے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اپنی مرضی سے بھارت گئے اس لئے واپسی کا انتظام بھی خود کریں۔

متعلقہ خبریں