ورلڈکپ سیمی فائنل: آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

برمنگھم: عالمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں کینگروز اور انگلینڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ تاہم دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو 5 مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا کو واضح برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم کو رواں ورلڈکپ میں بھی انگلینڈ پر واضح برتری حاصل ہے جہاں انہیں دو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچوں میں شکست ہوئی۔ آسٹریلیا نے 25 جون کو لارڈذ کے تاریخی گراؤنڈ میں گروپ میچ میں انگلینڈ کو 64 رنز کےواضح مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔