جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

ایونٹ

میلبرن: سال کے پہلے گرینڈ سیلم ایونٹ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، لیڈیز سنگل میں امریکن اسکول گرل کوکو کا سامنا معمر اسٹار وینس ویلیمز سے ہوگا، مینز سنگل کے دفاعی چیمپین جوکووچ جرمن اسٹار جان لینارڈ کے مد مقابل ہوں گے۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اٹھنے والا دھویں سے ایونٹ کے پریکٹس اور کوالیفائنگ میچز متاثر ہوئے تھے تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ اپنے پروگرام کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس تنظیم کا آسڑیلیا بش فائر کیلئے لاکھوں برطانوی پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان

بیس جنوری سے میلبرن میں منعقدہ ایونٹ میں لیڈیز سنگل کی دفاعی چیمپین جاپان کی نوامی اوساکا چیک ری پبلک کی ماری بوزوکا کا سامنا کریں گی جبکہ فیورٹ امریکن اسٹار سرینا ویلیمز پہلے مرحلہ میں روس کی ٹین ایجر اناستاسیا کا مقابلہ کریں گی۔

مینز سنگل کے دوسرے فیورٹ اسپین کے رافیل نڈال کا سامنا بلیویا کے ہیگو سے اور راجر فیڈرر کا مقابلہ امریکہ کے جانسن سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں