جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آسٹریلین اوپن کا فیصلہ کل ہوگا، جوکووچ ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار

ٹائٹل

میلبرن: آسٹریلین اوپن کا فیصلہ کل ہوگا، ٹائٹل کی جنگ میں دفاعی چیمپین جوکووچ ڈومینک تھیم کے چیلینچ کا سامنا ہوگا، سربین اسٹار آٹھویں ٹائٹل کے لئے فیورٹ قرار دیئے گئے ہیں۔

سیڈ نمبر دو سربیا کے جوکووچ ریکارڈ آٹھویں ٹائٹل کی تلاش میں کل کورٹ میں اترے گیں، جوکووچ نے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل ٹاکرا کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

آسٹرین اسٹار ڈومینک نے دوسرے سیمی فائنل میں ایک میراتھن مقابلہ کے بعد جرمنی کے الیگزنڈر زیروف کو چار سیٹ سے شکست دے کر پہلی بار اسٹریلین اوپن کے فائنل مین رسائی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوکووچ نے فیڈرر کو شکست دیکر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی

سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے فائنل کے لئے ماہرین نے دفاعی چیمپین 32 سالہ جوکووچ کو فیورٹ قرار دیا ہے، جوکووچ اس وقت سات آسٹریلین ٹائٹل کے ساتھ ایونٹ کے کامیاب ترین ونر ہیں، ایک اور فتح حاصل کرکے وہ اپنے ریکارڈ کو مزید مستحکم کریں گے۔

متعلقہ خبریں