جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

آسٹریلین اوپن، رافیل نڈال مقامی ہیرو کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال

میلبرن: آسٹریلین اوپن میں رافیل نڈال نے مقامی ہیرو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

آسٹریلین اوپن کے سنسنی خیز مقابلے جاری، سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں سیڈ نمبر ون اسپین کے نڈال اور آسٹریلیا کے نک کیرگیز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین اوپن کے گرینڈ سلم ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری

کلے کورٹ ماسٹر نڈال کو مقامی اسٹار نے اپنے طاقتور شاٹس سے خوب پریشان کیا، تجربہ کار نڈال نے اپنے حریف کو چار سیٹ کے مقابلہ میں چھ تین، تین چھ، سات چھ اور سات چھ سے شکست دی۔

رافیل نڈال نے مقامی ہیرو کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، کوارٹر فائنل میں نڈال کا سامنا آسٹریا کے ڈومینک تھیم سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں